پاکستان اسٹاک مارکیٹ اسکینڈل میں ملوث افراد کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

کراچی(پی این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ اسکینڈل دو ہزار بیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ملوث افراد کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرادیئے۔

ایس ای سی پی تحقیقات کے مطابق مقدمےمیں اسپانسرزاوربروکریج ہاؤس کےافراد کو نامزد کیا گیا ہے، ملزمان نے3لسٹڈکمپنیزکےحصص کی قیمت میں ہیراپھیری کرکےمنافع کمایا،سیکیورٹیز ایکٹ کےتحت ہیراپھیری پر3سال قید،20کروڑروپےتک جرمانہ ہوسکتاہےیس ای سی پی سال2020سے اسکینڈل کی تحقیقات کررہاہے،فراڈمیں ملوثافرادنےحصص کی قیمتیں بڑھاکرٹریڈنگ کےآرڈرزلگائے،ملزمان قیمتیں بڑھانےکیلئےایک دوسرے کیساتھ ہی حصص کی خریدوفروخت کرتےرہے، اورحصص کی خریداری کے جعلی آرڈرز کا بھی اندراج کروایاایس ای سی پی کے مطابق ملوث افرادحصص کی خریداری کاآڈرلگاتےاورمنسوخ کردیتےتھے،ملزمان نےصارفین کےاکاؤنٹس کاغلط استعمال بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close