گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی(پی این آئی) ایسے میں جب پاک سوزوکی سمیت دیگر کمپنیاں اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں، کیا موٹرز پاکستان نے اپنی معروف گاڑی ’کیا سپورٹیج‘ کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیاہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کمپنی کی طرف سے سپورٹیج الفا کی قیمت میں اڑھائی لاکھ روپے کمی کی گئی ہے، جس سے گاڑی کے اس ماڈل کی قیمت ساڑھے 75لاکھ روپے سے 73لاکھ روپے پر آ گئی ہے۔ اسی طرح سپورٹیج فور وہیل ڈرائیو (ایف ڈبلیو ڈی) کی قیمت 3لاکھ روپے کمی سے 80لاکھ 40ہزار روپے سے کم ہو کر 77لاکھ 40ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ قیمت میں کمی کے بعد سپورٹیج آل وہیل ڈرائیو (اے ڈبلیو ڈی) کی قیمت 84لاکھ 70ہزار روپے اور سپورٹیج بلیک ایڈیشن کی قیمت تین لاکھ روپے کمی سے 93لاکھ روپے کی بجائے 90لاکھ روپے ہو گئی ہے۔کمپنی کی طرف سے اپنی گاڑیوں پیکانٹو ، سورینٹو اور کارنیول کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close