تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمت میں غیر اعلانیہ اضافہ

کراچی(پی این آئی)ایل پی جی کی قیمت میں غیر اعلانیہ اضافہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ماہ رمضان المبارک سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا غیر اعلانیہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ایل پی جی مافیا نے سرکاری قیمت کو نظر انداز کرتے ہوئے از خود 20 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے نومنتخب حکومت سے ایل پی جی مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں حکومتی ریلیف پیکج ابھی شروع نہیں ہوا تاہم ایل پی جی مافیا نے گیس مہنگی کر کے اپنا ریلیف عوام سے لینا شروع کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں