گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی) گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، کمرشل اور صنعتی صارفین نے گیس استعمال کرنا چھوڑ دی جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس استعمال نہ کرنے والوں کا ڈیٹا مرتب کروانا شروع کردیا۔

 

 

 

کمرشل صارفین کے لئے ایل این جی کی قیمت پر بلنگ کی گئی۔ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بھاری بھرکم بلز ارسال کیے گئے، جس پر کمرشل اور صنعتی صارفین نے گیس استعمال کرنا چھوڑ دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے کمرشل و صنعتی صارفین کے کنکشنز کی چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ٹیموں نے گیس استعمال نہ کرنے والوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close