زونگ نے بارشوں اور سیلاب سے متاثر علاقوں میں مفت سروسز کا اعلان کردیا

کوئٹہ(پی این آئی) زونگ فور جی نے گوادر سمیت بلوچستان کے طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثر علاقوں میں مفت سروسز کا اعلان کر دیا۔

 

 

 

بلوچستان کے سیلاب متاثرین ایک دن کے لیے مفت آن نیٹ منٹس حاصل کرنے کے لیے #9090*ڈائل کرکے یہ سروس حاصل کر سکتے ہیں۔مذکورہ نمبر ڈائل کرنے سے صارفین کو 20آن نیٹ منٹ حاصل ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق زونگ فور جی کی اس آفر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے لوگ پاکستان بھر کے تمام زونگ نمبرز پر کم از کم بیلنس کی کسی شرط کے بغیر مفت کالز کر سکتے ہیں۔ زونگ کمپنی کا کہنا ہے کہ ’’زونگ فوری جی پاکستانیوں کی اجتماعی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔‘‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close