ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ

کراچی(پی این آئی) ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ۔۔۔۔۔۔انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 279.40 روپے پر ٹرید کر رہاہے جبکہ گزشتہ روز ڈالر 279.19 روپے پر بند ہو ا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہاہے ، مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 65 ہزار 325 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 582 پوائنٹس کا اضافہ ہوچکاہے اور انڈیکس 65 ہزار 907 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے جبکہ ماہرین کہہ رہے ہیں یہ جلد ہی 66 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close