مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی فروخت میں کمی، وجوہات کیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں مقامی طور پر تیار ہونیوالی گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سات ماہ میں 49فیصد کمی ہوئی ہےمقامی طور پر تیار گاڑیوں کی فروخت میں بڑےپیمانے پر کمی سےگاڑیوں کے پرزہ جات تیار کرنیوالی صنعت شدید مشکلات کا شکار ہے۔

آٹو اندسٹری اور وینڈرز کو پہلے ہی ایل سی کھولنے کے معاملات ، طلب میں کمی سے مالی مسائل تھے ، رواں برس جولائی تا جنوری کے 7 ماہ کے دوران مقامی طور پر تیار38464کاریں فروخت ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ برس اس عرصے میں74933کاریں فروخت ہوئی تھیں اس طرح کاروں کی فروخت میں 49فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ماہ جنوری 2024کو ملک بھرمیں صرف 7802کاریں فروخت ہوئیں۔

اس حوالے سے تھرموسول انڈسٹریز کے چیئرمین سید نوید ہاشمی،سی ای او آغا احمد رضا خان اورآٹو انڈسٹری کے وینڈر میکاس انڈسٹریز کے انس خان نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال سے معیشت سکڑنے، قیمتوں میں اضافے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، شرح سود میں اضافے، سیاسی عدم استحکام اور پیداواری لاگت میں اضافے سے نہ صرف صارفین کی خریداری کی استعداد کم ہوئی اور طلب بھی کم ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close