گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

اسلام آباد (پی این آئی) پاک سوزوکی موٹرز نے یکم مارچ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں 65 ہزار روپے سے ایک لاکھ اسی ہزار روپے تک اضافہ کر دیا۔

پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لمیٹڈ نے اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا تاہم اس میں وجوہات نہیں بتائیں گئیں۔ کمپنی کی طرف سے گاڑیوں کی قیمتوں میں رواں سال کا یہ پہلا اضافہ ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ 2024ء سے ہوگا۔سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ آلٹو وی ایکس کی قیمت میں اسی ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد آلٹو وی ایکس کی قیمت22 لاکھ اکیاون ہزار روپے سے بڑھا کر 23لاکھ 31 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں 95000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 26 لاکھ 12 ہزار روپے سے بڑھ کر 27 لاکھ 7 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close