لاہور (پی این آئی) لاہور کے شہریوں پر کوڑا ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دیدی گئی۔
نجی ٹی وی “ہم نیوز” کے مطابق مذکورہ سفارشات لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوائی گئیں جن میں فی گھر ماہانہ اڑھائی سو روپے سے 2 ہزار روپے تک وصول کرنے کا کہا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ان سفارشات میں کمرشل شعبے میں 500 سے 10 ہزار روپے تک ماہانہ ٹیرف لگانے کا بھی کہا گیا، صوبائی حکومت کو مزید کہا گیا کہ اس مد میں لاہور سے ماہانہ 12 ارب روپے ریونیو کا حصول ممکن ہے۔واضح رہے کہ لاہوریئے پہلے ہی کئی مدوں میں بھاری ٹیکس ادا کر رہے ہیں، اس کے باوجود کوڑا ٹیکس لاہور کے شہریوں پر اضافی بوجھ ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں