یکم مارچ سے پیٹرول کتنا مہنگا ہوگا؟ بُری خبر سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔

یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت 5 روپے فی لیٹر بڑھائی جا سکتی ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے اضافہ متوقع ہے، حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 2 فیصد بڑھائی جا سکتی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت 70 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 80 پیسے بڑھائی جا سکتی ہے، پیٹرولیم قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ کی جانب سے کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close