رمضان شروع ہونے سے قبل ہی کھجور کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

ملتان (پی این آئی) ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں رمضان کی آمد سے چند روز قبل ایرانی کھجور کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق4ہزار روپے اضافے کے بعد منڈی میں کھجور 12 ہزار سے بڑھ کر 16 ہزار روپے فی من ہوگئی۔ آڑھتیوں کے مطابق 15 شعبان سے 15 رمضان تک کھجور کی ذخیرہ اندوزی ہوتی ہے، ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے کھجور مارکیٹ میں شارٹ ہے اور مہنگی فروخت ہو رہی ہے، بیوپاریوں نے کولڈ سٹوریج کھجوروں سے بھرا ہوا ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو کھجور 20 ہزار روپےمن ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں