رمضان سے قبل عوام کیلئے بڑا ریلیف

اسلام آباد (پی این آئی) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مہنگائی کی ستائی عوام کو رمضان سے پہلے ریلیف دیتے ہوئے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے رمضان سے پہلے مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے اور دیگر اشیاء سستی کردی گئیں۔گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 سے 100 روپے فی کلو / لیٹر کی کمی کی گئی جبکہ برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی 100 روپے فی 800 گرام کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق ڈالڈا کوکنگ آئل 523 سے 508 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے جبکہ دیگر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل بھی مارکیٹ سے سستے بیچے جا رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء بھی عام مارکیٹ کی نسبت بہت سستی ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے مہینے رمضان ریلیف پیکیج بھی شروع ہوگا جس سے اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close