نیپرا نے آغاز کردیا

کراچی(پی این آئی)نیپرا نے آغاز کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں اوور بلنگ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نیپرا کے مطابق تمام ڈویژنوں کا اوور بلنگ ڈیٹا مانگ لیا گیا ہے، 27 فروری تک تمام ڈیٹا فراہم کردیا جائے۔۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ فراہم کردہ ڈیٹا کی روشنی میں ایس ای ایکسینز کے خلاف کارروائی ہوگی اور جو افسران ملوث ہیں انہیں فیلڈ سے ہٹا دیا جائے گا۔

اوور بلنگ میں شاہ پور، کوٹ لکھپت، قصور، چونیاں، پھول نگر، شالیمار اور شاہدہ سرفہرست ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نیپرا کا کہنا ہے کہ یہ آخری وارننگ دے دی ہے اب کارروائی ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close