سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

کراچی (پی این آئی)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوئی ہے، جس بعد نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونا 1029 روپے سستا ہوکر 1 لاکھ 83 ہزار 556 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی ریکارڈ کی گئی،مارکیٹ 901 پوائنٹس کے اضافے سے 62 ہزار 815 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 337 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،199 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 118 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 37 کروڑ 23 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔سٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 95 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کا لین دین ہوا ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 62ہزار945 جبکہ کم ترین سطح 61ہزار849 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close