ویب ڈیسک (پی این آئی) عام انتخابات 2024 کے نتائج کے بعد نئی بننے والی حکومت کو ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے آئی ایم ایف سے کم از کم 6 بلین ڈالر فنڈز کی ضرورت ہوگی۔
بلومبرگ نے ایک پاکستانی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں نئی آنے والی حکومت کو اس سال واجب الادا اربوں ڈالر کے قرض کی ادائیگی میں مدد کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے کم از کم 6 بلین ڈالر کا نیا قرض لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔پاکستانی اہلکارنے بلومبرگ کو بتایا کہ نئی حکومت کو ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے فنڈز کی ضرورت ہوگی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ایک توسیعی فنڈ سہولت پر بات چیت کرنے کی کوشش کرے گی اور واشنگٹن میں مقیم قرض دہندہ کے ساتھ بات چیت مارچ یا اپریل میں شروع ہونے کی امید ہےشہباز شریف حکومت نے گزشتہ سال آئی ایم ایف کے قرض کے مذاکرات کی کلید تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں