قومی بچت اسکیموں پرشرح منافع میں تبدیلیاں کر دی گئی

لاہور (پی این آئی)حکومت کی جانب سے مختلف قومی بچت اسکیموںکےشرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔

نیشنل سیونگزپاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا شرح منافع کم کرکےپہلے6ماہ کیلئے 15.6 فیصد،سیونگ سرٹیفکیٹ پردوسری ششماہی کا منافع 16.6 فیصد اورڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع کم کرکے 12 فیصد کردیاگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولراسکیم سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 15 فیصد سےکم کرکے 14.6 فیصدبہبود سیونگ اورپینشنرز بینیفٹ اکاونٹ پر منافع کی سالانہ شرح 15.36 فیصدشہداء فیملی ویلفیئر اکائونٹ پر بھی منافع 15.36 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔نیشنل سیونگزپاکستان کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ، سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پرشرح منافع میں بھی کمی کی گئی ہے، جبکہ سیونگ اکاؤنٹ پرمنافع کی موجودہ شرح 20.50 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close