ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن بھی جاری

اسلام آباد(پی این آئی)ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن بھی جاری۔۔۔۔۔۔۔نگراں حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتیں بڑھا دیں اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔کینسر، ویکسین اور اینٹی بائیوٹک دواؤں کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو262 ادویات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری بھیجی تھی۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے لسٹ میں شامل جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، لسٹ میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں خود بڑھائیں گی۔

حکام نے کہا کہ حکومت اب صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464 ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی۔حکومت نے گزشتہ روز ادویات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کر کے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو قیمتیں از خود بڑھانے کی اجازت دی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں