گھر بنانا خواب بن گیا، سریے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

لاہور(پی این آئی) لوکل اور برانڈڈ سریئے کی قیمت میں 5ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لوکل اور برانڈڈ سریئے کی قیمت میں 4سے 5ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہوگیا ہے، لوکل سریا 2 لاکھ 36 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی ٹن جبکہ برانڈڈ سریا 2 لاکھ 55 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن پر ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لوہا منڈیوں میں سکریپ اور خام لوہا 1 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن تک فروخت ہورہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close