بھارت کی صرف ایک کمپنی کی مارکیٹ ویلیو پاکستانی معیشت سے زیادہ ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک(پی این آئی)بھارت کے معروف کاروباری گروپ ‘ٹاٹا’ کا مارکیٹ حجم پاکستان کی مجموعی معیشت سے زيادہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ ٹاٹا گروپ کی کمپنیوں کی مشترکہ مارکیٹ ویلیو پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) سے بڑھ گئی ہے۔بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز سمیت متعدد اخبارات میں شائع رپوٹس کے مطابق ٹاٹا گروپ کا کاروباری تخمینہ (کیپٹلائزیشن) ایک ہزار 10 کھرب، 33 ارب، 39 کروڑ روپے رہا، جو 365 ارب ڈالر بنتاہے۔دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی جی ڈی پی کا تخمینہ تقریباً 943 کھرب 90 ارب 9 کروڑ روپے لگایا ہے جو 341 ارب ڈالر بنتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں