ویب ڈیسک (پی این آئی) عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نےپاکستانی معیشت سےمتعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس میں پاکستان میں موجودہ غیر یقینی سیاسی حالات کو آئی ایم ایف پروگرام کیلئےخطرہ قرار دیا گیاہے ۔
فنچ کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ غیر یقینی سیاسی صورتحال قرض پروگرام میں پیچیدگی کا باعث بن سکتی ہے،پاکستان کیلئےآئی ایم ایف کا موجودہ قرض پروگرام مارچ میں ختم ہو رہا ہے،امید ہے نئی منتخب حکومت آئی ایم ایف سے فوری طور پر رابطہ کرے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ نیا پروگرام پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرسکتا ہے، نئی حکومت کو فوری طور پر امدادی اداروں سے فنڈنگ کی ضرورت ہوگی۔
فنچ کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے مضبوط کارکردگی پیش کی، مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی مخلوط حکومت بنانے میں مصروف ہیں، نئی حکومت کیلئے آئی ایم ایف سے پروگرام کا حصول ایک بڑا چیلنج ہوگا، غیر یقینی سیاسی صورت حال قرض پروگرام میں طوالت کا سبب بن سکتی ہے، امدادی اداروں اور ملکوں سے فنڈنگ میں تاخیرسےاصلاحات کا عمل متاثر ہوگا، پاکستان کی بیرونی مالی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں