لاہور(پی این آئی) انڈوں کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، انڈے 28 روپے سستے ہو گئے۔انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے ہو گئی۔
گزشتہ روز انڈوں کی قیمت 265 روپے درجن تھی۔ برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت 612روپے اور زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت422روپے فی کلوبرقرار ہے۔
جبکہ مہنگائی میں 0.78فیصد کمی، ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء مہنگی، آلو ،گوشت اور دالیں،انرجی سیور،مٹن مہنگا، انڈے،چکن،آٹا،ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوئی،ملک میں رواں ماہ(فروری)کے دوران مسلسل مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے، اس کے باوجود روں ہفتے 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملک بھر میں گرانی میں کمی آرہی ہے مگر اس کمی کی رفتار بہت کم ہے، وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں0.78 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی کم ہوکر34.25 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 11کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور18اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں