صوبہ بلوچستان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے گئے، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گیس کے مزید بہت بڑے ذخائر دریافت ہو گئے، ماڑی پیٹرولیم نے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔

 

 

 

ماڑی پٹرولیم کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ قدرتی گیس کا نیا ذخیرہ بلو چستان کے ضلع کوہلو میں دریافت ہواہے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ 64 لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی، گیس کی دریافت کیلئے ڈھائی کلومیٹر ( 2516 میٹر ) تک کنویں کی کھدائی کی گئی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کوہلو میں قدرتی گیس کے حصول سے متعلق ڈیٹا ویل کے 4 مختلف زونز کے مجموعے پر مشتمل ہے۔خیال رہے کہ ماہرینِ ارضیات کو عرصہ دراز سےامید تھی کہ بلوچستان کے علاقہ کوہلو میں تیل اور قدرتی گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔

 

 

1950 کی دہائی میں کوہلو سے ملحقہ ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقہ سوئی میں گیس کے بہت بڑے ذخائر دریافت ہوئے تھے، تب ہی ارضیاتی سروے کے شواہد کی بنا پر ارضیاتی ماہرین کو یقین تھا کہ خام تیل اور قدرتی گیس کے بہت بڑے ذخائر کوہلو کے علاقہ میں بھی موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں