گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر

اسلام آ باد (پی این آئی) گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر۔۔ کابینہ نےمقامی سطح پرتیارکردہ گاڑیوں پر25فیصدسیلزٹیکس عائد کرنے کی منظوری بھی دی۔

 

 

 

 

ذرائع کے مطابق یہ منظوری گزشتہ روزنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں دی گئی۔ 40لاکھ روپےسے زائد مالیت کی بڑی گاڑیوں پرسیلز ٹیکس لاگوہوگا ، فیصلےکےتحت ایف بی آرکو4ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوگی ،گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس کو آئندہ بجٹ میں بھی برقرار رکھنے کی تجویز ہے،سیلز ٹیکس عائد ہونےسے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔در یں اثناء وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے تحت افغانستان کنٹری آفس کے زیر استعمال گاڑیوں کے سپئیر پارٹس اور نئے ٹائروں کی کراچی پورٹ سے کابل، افغانستان ٹرانزٹ /منتقلی کی منظوری دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں