ایک بار چارج کرنے پر 400کلومیٹر کا سفر طے کریں، ایک اور الیکٹرک کار پاکستان میں متعار ف کروا دی گئی

کراچی(پی این آئی)متعدد چینی کمپنیوں کی پاکستان میں اسمبل شدہ گاڑیاں فروخت کرنے والی کمپنی ’سازگار انجینئرنگ‘ نے نئی الیکٹرک گاڑی ’اورا3‘ (ORA 3)متعارف کرا دی۔ یہ گاڑی چینی کارساز کمپنی گریٹ وال موٹرز(جی ڈبلیو ایم) کی تیار کردہ ہے۔

 

 

 

سازگار انجینئرنگ فی الحال یہ گاڑی تیار حالت میں درآمد کر رہی ہے، جس میں 47.78کلوواٹ آور لیتھیم آئن فاسفیٹ بیٹری دی گئی ہے۔ ایک بار بیٹری ری چارج کرنے پر یہ گاڑی 310سے 400کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گاڑی میں پرماننٹ میگنٹ سنکرونوس الیکٹرک موٹر نصب کی گئی ہے جو 219نیوٹن میٹر ٹارک کے ساتھ140ہارس پاورطاقت پیدا کرتی ہے۔یہ ایک فرنٹ وہیل ڈرائیو گاڑی ہے جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار160کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

 

 

 

گاڑی میں ایل ای ڈی الیکٹرک ایڈجسٹمنٹ ہیڈلیمپس، الیکٹرک فولڈ+الیکٹرک ایڈجسٹمنٹ سائیڈ ویو مررز، ہیڈلیمپ آٹو آف، ریئرفوگ لیمپ، ایل ای ڈی ہائی بریک لیمپ، آٹو ہیڈ لائٹ، ڈے ٹائم رننگ لائٹس، مینوئل ٹیل گیٹ، پینورامک سن روف، آٹو فلیٹ وائپر سمیت متعدد دیگر فیچرز دیئے گئے ہیں۔اس گاڑی کی قیمت 89لاکھ 99ہزار 999روپے ہے۔کمپنی کے مطابق گاڑی کی بکنگ آئندہ چند دن میں شروع ہو جائے گی،جس کے بعد 30سے 50لاکھ روپے میں اس کی بکنگ کروائی جا سکے گی۔ بکنگ کروانے کے بعد گاڑی تین سے چار ماہ میں ڈلیورہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close