عوام کیلئے بری خبر، گیس کی قیمتوں‌ میں‌ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری‌

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس 66.66 فیصد تک مہنگی کر دی گئی، پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کیلئے ماہانہ 25 مکعب میٹر استعمال پر 79 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔اوگرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین کے ماہانہ 50 مکعب میٹر استعمال پر 100روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 60 اور90 مکعب میٹر استعمال پر بھی 100روپے فی ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے ماہانہ 25 مکعب میٹر استعمال پر 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ نان پروٹیکٹڈ کے لیے ماہانہ 150 مکعب میٹر استعمال پر 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے، 200مکعب میٹر استعمال پر 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔