ایل این جی کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی(پی این آئی)ایل این جی کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری ۔۔۔۔۔۔۔۔ایل این جی کی قیمتوں میں 9.03فیصد تک مزید کمی کردی گئی ،جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اوگرا نےیکم فروری سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی،سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.20ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوئی سدرن کے سسٹم پرایل این جی کی قیمت میں1.29ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے،سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت12.49 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہو گئی جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 12.96 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں