پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا؟ عوام کیلئے بُری خبر

اسلام آباد(پی این آئی) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی تجویز دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے،عالمی مارکیٹ میں دو ہفتوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،خام تیل مہنگا ہونے سے ریفائیریز کی پیداواری لاگت بڑھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول 272.89 روپے سے بڑھا کر 274.89 روپے جبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے،ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 278.96 روپے سے بڑھا کر 287.96 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 15 فروری کو کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close