100اور1500 روپے والے انعامی بانڈز رکھنے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور( پی این آئی) 100اور1500 روپے والےانعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل( جمعرات) کو ہو گی۔

100 روپے والے انعامی بانڈ زکا پہلا انعام7 لاکھ روپےجبکہ 1500روپے والے قومی انعامی بانڈ زکا پہلا انعام 30لاکھ روپےکاہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔ بدھ کے روزاوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 27 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 59 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ کے درمیان فرق بڑھ کر 2 روپے 28 پیسے ہوگیا۔ خیال رہے کہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 279 روپے 31 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں