سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا، خریداروں کیلئے خوشخبری

کراچی (پی این آئی) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے نرخ گر گئے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کا فی اونس ریٹ 33 ڈالر گر گیا جس کے بعد 2 ہزار 10 ڈالر کے ریٹ پر فروخت ہوا۔

اسی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت گر گئی جس کے بعد فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی اور نیا ریٹ ایک لاکھ 80 ہزار 727 مقرر ہوا۔

پاکستان میں انتخابات کے بعد اب ایک مخلوط حکومت بننے جارہی ہے اور کاروباری معاملات میں بھی اس کے مثبت اثرات دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 925 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 1.51 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 152 پوائنٹس پر پہنچ گیا ، آج صبح جب کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 61 ہزار 226 پوائنٹس پر تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close