کراچی(پی این آئی)بجلی کی قیمتوں میں اضافہ متوقع، درخواست دائر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آئندہ 3ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں4 روپے 40 پیسے اضافہ متوقع ہے اور اس سلسلے میں وزارت توانائی نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نیپرا14 فروری کودرخواست کی سماعت کرے گا، بجلی کی قیمت میں نیااضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمٹ کی مد میں کیا جائے گا، اس سے صارفین پر 82ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، وزارت توانائی کی درخواست کے متن کے مطابق فیسکو نے 9ارب 44 کروڑ، پیسکو نے 11ارب 60کروڑ، میپکو نے 15ارب، لیسکو نے15ارب 10 کروڑ،کیسکو نے10ارب کا اضافہ مانگاہے۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں