سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

کراچی (پی این آئی) ملک میں سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں دو روز میں سات سو روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھنے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 343 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 756 روپے ہوچکی ہے۔دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں پاکستان کی چین کو برآمدات 46 فیصد اضافہ کیساتھ 1.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، ،سات ماہ میں 544 ملین ڈالر کا اضافہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات کا ثبوت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close