الیکشن کے بعد ڈالر کی قدر سے متعلق ہلچل مچا دینے والی پیشنگوئی

لاہور (پی این آئی) فیصل واوڈا کی پیشن گوئی کے مطابق الیکشن کے بعد ڈالر 350 تک جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے الیکشن کے بعد ملک کی معاشی اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔ انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے بعد پٹرول کی قیمت اور مہنگائی آسمان پر ہو گی، ڈالر 350 روپے تک جائے گا جب امن و امان کی صورتحال بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہو گی۔فیصل واوڈا نے پیشن گوئی کی کہ اگلی حکومت 6 ماہ یا 1 سال تک چلے گی، نواز شریف نے وزیر اعظم بننے کی ضد کی تو ان کی حکومت 6 ماہ ہی چلے گی، آصف زرداری آئے تو حکومت 2 سے ڈھائی سال چل سکتی ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ باپ بیٹی نواز شریف اور مریم نواز دونوں ایک ساتھ حکومت نہیں کر سکتے۔یا تو نواز شریف وزیر اعظم بنیں گے، یا مریم نواز وزیر اعلٰی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close