اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاہے لیکن گزشتہ 6 ماہ کے دوران حکومت نے عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 472 ارب روپے وصول کیئے جو کہ گزشتہ برس اسی مدت کے دوران وصول کی جانے والی لیوی سے 166 فیصد زائد ہے۔
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران وصول کی جانے پیٹرولیم لیوی پورے مالی سال کے لیے بجٹ کی مجوزہ پیٹرولیم لیوی کا 54 فیصد ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 222 ارب روپے وصول کیے گئے تھے۔یاد رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کے لیے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے کی وصولی کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم آئی ایم ایف کو بعد میں یقین دہانی کرائی گئی کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 50 روپے فی لیٹر سے بڑھاکر 60 روپے فی لیٹر کیے جانے کی صورت میں مجموعی وصولی 918 ارب روپے ہوجائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں