ریاض(پی این آئی)سعودی عرب میں پاکستانی روپے میں ریال مہنگا جبکہ بھارتی روپے میں سستا ہوگیا، بنگلہ دیشی ٹکے میں ریال کے نرخ مستحکم رہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال 5 پیسے اضافے سے 74.58 روپے پر آگیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے میں ریال کے نرخ ایک پیسے کم ہوگئے جبکہ بنگلہ دیشی ٹکے کے مقابلے میں ریال کے نرخ مستحکم رہے۔سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن سینٹرز کے مطابق اتوار 4 فروری 2024ء کو سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ اور ٹرانزیکشن فیس یہ رہیں۔
پاکستان
فوری (بینک الجزیرہ): 73 روپے 98 پیسے ، فیس: 10 ریال
ایس ٹی سی پے: 73 ریال 96 پیسے ، فیس: 17.25 ریال
تحویل الراجحی(الراجحی بینک): 73 روپے 90 پیسے ، فیس: 10 ریال
ویسٹرن یونین: 73 روپے 94 پیسے، فیس: 23 ریال
منی گرام : 73 روپے 88 پیسے، فیس: 23 ریال
ٹیلی منی(اے این بی) : 73 روپے 86 پیسے، فیس: 15 ریال
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں