اسلام آباد (پی این آئی ) حکومت نے رہائشی صارفین پر بوجھ بڑھانے کی تیاری کرلی جس کے تحت 400 یونٹس سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کے بل بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے صنعتی شعبے پر سبسڈی کا بوجھ کم کرنے اور صنعتی شعبے کے بجلی کے بلوں میں کمی لانے کیلئے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کی تجاویز پر غور کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، تجاویز پر عملدرآمد کے نتیجے میں صنعتی شعبوں کو بجلی کے بلوں کی مد میں 29 فیصد تک بچت ہوگی اور صنعتی شعبے پر سبسڈی کے بوجھ میں 91 فیصد تک کمی ہوگی۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ صنعتی شعبے پر بوجھ کم کرنے کیلئے رہائشی صارفین پر بوجھ میں اضافہ کرنے کا منصوبہ آئی ایم ایف کو پیش کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں رہائشی صارفین کے بجلی کے بلوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوجائے گا، اس طرح صنعتی شعبے کو 222 ارب روپے کی بچت ہوگی لیکن 400 یونٹس سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر 41 فیصد یا 22 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، یہ اضافہ بجلی بلوں میں50 روپے سے 3 ہزار روپے تک کے فکس چارجز عائد کرنے کی وجہ بن سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں