بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی ) نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 56 پیسے  اضافہ کردیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نیپرا اتھارٹی نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ سی پی پی اے نے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔اضافے سے بجلی صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

 

 

قیمتوں کا اطلاق ایک ماہ کے لیے ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 56 پیسے کے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔ نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی4.13 روپےفی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں