گندم کی فی کلو قیمت 20 روپے مقرر

استور (پی این آئی) محکمہ خوراک نے آٹے کے ریٹس میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

 

 

 

ڈائریکٹوریٹ آف فوڈ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 40 کلوگرام آٹے کی قیمت 1700 روپے سے کم کر کے 1016 روپے مقرر کی گئی ہے ۔گلگت بلتستان کابینہ کی منظوری کے بعد ایس اینڈ جی اے ڈی اور کیبنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ خطوط کے مطابق گندم کی فی کلو قیمت 36 روپے سے کم کر کے 20 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ، سیل پوائنٹ/ڈیلر شاپ پر عام لوگوں کے لیے 40 کلوگرام آٹے کی قیمت فروخت 1016 روپے اور سیل پوائنٹ/ڈیلر شاپ پر عام لوگوں کے لیے 20 کلو گرام آٹے کی قیمت فروخت508 روپے مقرر کی گئی ہے ۔تمام ریجنل ڈائریکٹرز اور محکمہ خوراک جی بی کے ضلعی سربراہان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ علاقوں/اضلاع میں گندم اور آٹے کی نئی قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close