سونا فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟ خریداروں کیلئے بُری خبر

کراچی (پی این آئی) ملک میں سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی فی تولہ قیمت آج پھر بڑھ گئی ہے، گزشتہ دو روز میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار 200 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار400 روپے بڑھنے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 201 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 643 روپے ہوچکی ہے۔ یاد رہے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2054 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے بڑھنے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھنے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 85 لاکھ 442 روپے ہوئی تھی۔

 

 

 

دوسری جانب نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2024 کا پہلا ماہ بھی مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے بوجھ رہا، دسمبر 2023 کے مقابلے جنوری 2024 میں مہنگائی 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد وشمار سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جنوری2024 میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28 اعشاریہ 34 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ رواں مالی سال جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ماہ جنوری میں شہری علاقوں میں1.81 فیصد اور دیہی علاقوں میں 1.87 فیصد مہنگائی بڑھی۔اسی طرح جنوری میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 30.23 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 25.69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close