پاکستانیوں کیلئے بری خبر

اسلام آباد (پی این آئی) ملکی زرمبادلہ ذخائرز کروڑوں ڈالرز کم ہو گئے، مرکزی بینک کے ذخائر سوا 8 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے گر گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 54 ملین ڈالرکمی کے بعد 13.26 ارب ڈالرہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 26 جنوری کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8.21 ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.04ارب ڈالرہوگئے۔یوں گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں54 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔ دوسری جانب انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 48 پیسے پر بند ہوا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی 281 روپے 75 پیسے پر فروخت ہوتا رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close