پاکستان کی ایکسپورٹس میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ ملکی معیشت سے متعلق خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی) ملکی ایکسپورٹس میں 26 فیصد اضافہ ہو گیا، جنوری 2024 میں پاکستان ایکسپورٹس سے 2.787ارب ڈالرز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر تجارت،صنعت و داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ جنوری 2024 میں پاکستان کی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26.9 فیصد بڑھ کر 2.787ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔وزارت تجارت سے جاری بیان کے مطابق مطابق نگران وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ جنوری میں درآمدات گزشتہ سال کی نسبت 4.5 فیصد کم ہوکر 4.665 ارب ڈالر رہ گئی ہیں۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان اپنے بین الاقوامی تجارتی حجم کو مسلسل بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مجموعی تجارتی خسارہ گزشتہ سال 20.005 ارب ڈالر کے مقابلے میں 39 فیصد کم ہو کر 12.244 ارب ڈالر پر آگیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں مالی سال میں برآمدات میں تقریبا 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور درآمدات میں تقریبا 6 ارب ڈالر تک کی کمی ہوئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close