اسلام آباد (پی این آئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے ہارڈشپ کیٹگری کے تحت خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی کو ادویات کی مناسب قیمت پر فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے،ایسی پالیسی مرتب کر رہے ہیں جس کا فائدہ عام آدمی کو بھی ہو اور فارماسیوٹیکل کی صنعت بھی ترقی کرے،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز مرتب کی جائیں،ادویات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں،ادویات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے حوالے سے قانون سازی کے لئے سفارشات مرتب کی جائیں۔وفاقی کابینہ نے مسابقتی کمیشن اور چین کے ادارے ایس اے ایم آر کے درمیان ایم او یو کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق ایم او یو کے تحت دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تکنیکی استعداد میں اضافہ ہو گا۔پاکستانی ماہرِ نفسیات محمد سلیم خان کو برطانوی بادشاہ چارلس کی جانب سے ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت دے دی گئی،ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھوکو اٹلی کی جانب سے دیئے گئے گولڈ میڈل کو وصول کرنے کی اجازت بھی دیدی گئی،حکومت اٹلی نے یہ اعزاز اٹلی اور پاکستان کی فضائیہ کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون کی خدمات کے اعتراف میں دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں