مہنگائی کے ستائے پاکستانیوں کیلئے ایک اور پریشان کن خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)وزارت خزانہ کی معاشی آوٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مہنگائی 25 فیصد سے بڑھ کر 28 فیصد سے زائد ہو گئی، جولائی تا دسمبر 2023 کے دوران ترسیلات زر بھی 6 فیصد سے زائد کم ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے رواں مالی سال 2023-2024 کی پہلی ششماہی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والی رواں مالی سال2023-24 کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر2023) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دورانیے میں ملکی برآمدات ساڑھے 7 فیصد اضافے کے ساتھ 15 ارب30 کروڑ ڈالر جبکہ ملکی درآمدات چودہ فیصد کمی کے ساتھ 25.2ارب ڈالر رہیں۔ برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی کیوجہ سے ملک کے تجارتی خسارے میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے اس کے علاوہ کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ 77.1فیصد کمی کے ساتھ80 کروڑ ڈالر رہا ہے۔

آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر میں 6.8فیصد کمی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر2023) میں اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر میں 6.8فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے 13 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close