اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافےکی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 278 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔ نگران وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں