رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار کیا ہوگی؟ اہم پیشگوئی

عالمی مالیاتی فنڈ (پی این آئی) نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتارمیں سست روی کی پیشگوئی کردی۔

آئی ایم ایف نے ورلڈاکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق اس سال پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے اکتوبر 2023 میں 2.5 فیصد معاشی ترقی کا تخمینہ لگایا تھا۔آئی ایم ایف نے بتایاکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کر رکھا ہے، اگلے مالی سال معاشی شرح نمو بڑھ کر 3.5 فیصد تک ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close