کراچی(پی این آئی)مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ۔۔۔۔۔ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےجس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 271 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 2037 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں