کراچی(پی این آئی)پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ متوقع؟ نگران حکومت یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرسکتی ہے۔حکومت یکم اکتوبر سے پی او ایل کی قیمتوں کی اپنی آخری ایڈجسٹمنٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں 7.85 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2.06 روپے فی لیٹر اضافہ کرسکتی ہے۔اگلے مہینے کے پہلے 15 دن میں قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے دائمی حملے اور تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بتائی جارہی ہے
۔بین الاقوامی منڈیوں نے بحری جہازوں پر حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں موٹر پیٹرول 16 جنوری 2024 سے 6 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت 3.7 ڈالر تک پہنچ گئی کیونکہ بین الاقوامی کمپنیوں نے موٹر اسپرٹ پر اپنے پریمیم میں اضافہ کیا ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں