اسلام آباد (پی این آئی) عالمی منڈی میں مہنگا تیل ہونے پر پیٹرول، ڈیزل مہنگا کرنے کی تجویز دے دی۔ذرائع آئل ریفائنری کا کہنا ہے کہ پیڑول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے تک اضافے کی تجویز ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 50پیسے اضافے کی تجویز دی گئی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی سمری کے بعد کیا جائےگا۔ دو ہفتے میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل 6.50 فیصد مہنگا ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ماہ کے دوران بحیرہ احمد میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے مال بردار جہازوں پر حملے تیز کیے۔ راکٹ اور میزائلوں سے کیے جانے والے حملوں کے نتیجے میں تجارتی جہاز رانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اسرائیل اور بھارت کے جہازوں کو بھی نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ خطے کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر متعدد آئل کمپنیز نے اپنے تیل بردار جہازوں کا روٹ بدل دیا ہے۔ برٹش پٹرولیم بھی اب افریقا کی بندر گاہوں سے تیل کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہے۔ایس ای بی بینک کے چیف اکنامسٹ جارن شیلڈراپ کا کہنا تھا کہ بحیرہ احمر میں حملوں اور جوابی کارروائیوں کے تیل ہونے سے تیل کی عالمی منڈی کا متاثر ہونا فطری امر ہے۔
صورتِ حال غیر یقینی ہے۔ امریکا نے ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر ایک فوج بھی تیار کی ہے جو حوثیوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔ بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے متاثر ہونے سے دنیا بھر میں تیل کی ترسیل کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 43 اعشاریہ 79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مہنگائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں پندرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ تیرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں