کراچی (پی این آئی) سٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ نئے نوٹوں کو بین الاقومی سکیورٹی فیچرز کے تحت چھاپا جائیگا ، نئے نوٹوں کو رنگ ، سیریل نمبرز، ڈیزائن اور ہائی سکیورٹی فیچرز کےساتھ متعارف کرایا جائیگا،تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے امید ہے مارچ تک مکمل ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں