روپے کی اُڑان برقرار، ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی(پی این آئی)روپے کی اُڑان برقرار، ڈالر مزید سستا ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 279روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279روپے 59 پیسے کا تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 490 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 63 ہزار 322 پر آ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 63 ہزار 813 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close