انڈے اور مرغی کا گوشت کھانے کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر‎

کوئٹہ (پی این آئی)کوئٹہ میں مختلف اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں فی درجن انڈوں کی قیمت 30 روپے اضافے کے بعد 480 روپے ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں چکن کی فی کلو قیمت 30 روپے اضافے کے بعد 650 روپےہو گئی۔مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ گائے کے فی کلو گوشت کی قیمت 100 اضافے کے بعد 1100 روپے ہو گئی اور بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 1900 روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close